کراچی میں فائرنگ ،پرنسپل سبط زیدی جعفرجاں بحق ،کالجز کا بائیکاٹ کا اعلان

کراچی میں فائرنگ ،پرنسپل سبط زیدی جعفرجاں بحق ،کالجز کا بائیکاٹ کا اعلان
کراچی میں فائرنگ ،پرنسپل سبط زیدی جعفرجاں بحق ،کالجز کا بائیکاٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( ما نیٹرنگ ڈیسک) لیاقت آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ڈگری کالج کے پرنسپل سبط زیدی جعفر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق ڈگری سائنس کالج کے پرنسپل سبط جعفر زیدی موٹر سائیکل پر کالج سے واپس گھرجا رہے تھے کہ نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ لاش عباسی ہسپتال منتقل کر دی سوگواروہاں جمع ہوگئے۔سبط زیدی جعفر شاعر،ادیب اورمرثیہ گو بھی تھے ۔سبط زیدی جعفر کے قتل پر لیکچراراینڈ پرنسپل ایسو سی ایشن نے کل سندھ بھر کے تمام کالجز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سبط جعفرکی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی ادارے کا کوئی سربراہ دہشت گردی سے محفوط نہیں ہے ۔

مزید :

کراچی -