ایل جی سی سی نے23واں کارپس کمانڈر گولف ٹورنامنٹ جیت لیا

ایل جی سی سی نے23واں کارپس کمانڈر گولف ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایل جی سی سی نے23ویں کارپس کمانڈر گولف ٹورنامنٹ کی ٹیم ٹرافی جیت لی ۔گیریژن گولف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں گیریژن گولف اینڈ کنٹری کلب لاہورکے عمر احسان ڈار کو ٹورنامنٹ کا فاتح قرار دیا گیا جبکہ ٹیم ایونٹ کی ٹرافی کی فاتح ایل جی سی سی کی ٹیم کو قرار دیا گیا ۔ڈیفنس رایا کی ٹیم رنر اپ رہی ۔ایمچور کیٹیگری میں پہلی پوزیشن رائل پام کے محمد رحمان نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن ڈینفس رایاکے فخر امام اور تیسری پوزیشن اسلام آباد کے طارق محمود نے حاصل کی ۔نیٹ کیٹیگر ی میں ایل جی سی سی کے عمر ڈار نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن لاہور جمخانہ کے ڈاکٹر خرم نے حاصل کی ۔ایل جی سی سی کے انس احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سبسڈری میچ 18ہینڈی کیپ میں میجر (رµ) محمد جاوید نے پہلی ،میجر امین الحق نے دوسری اور امجد جعفری نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔نیٹ کیٹیگری میں ایل جی سی سی کے کرنل حسن نے پہلی ،اسد احمد خان نے دوسری اور کرنل غفور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔سینئر ایمچور کیٹگری گراس میں پہلی پوزیشن عبدالقیوم رشید نے حاصل کی َ
جبکہ دوسری پوزیشن ونگ کمانڈر (ر)محمد عمر خان نے اور تیسری پوزیشن کرنل (ر)شاہد امتیاز نے حاصل کی ۔نیٹ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن لاہور جمخانہ کے اختر حیات نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن فاروق عزیز اور تیسری پوزیشن ایل جی سی سی کے بریگیڈیئر (ر) زاہد مقبول نے حاصل کی ۔سینئر آفیسر انویٹیشن میچ میں لیفٹنٹ جنرل نوید زمان پیٹرن انچیف ایل جی سی سی ،وائس ایڈمرمل ہاشم بن صدیق ،جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل بلال اکبر نے انعامات حاصل کیئے ۔کمانڈر لاہور کارپس لیفٹنٹ جنرل نوید زمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔