پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت اپ سیٹ کر سکتی ہے، میچ کا کوئی پریشر نہیں، جیت کے چانس ففٹی ففٹی ہیں: ایشوین

پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت اپ سیٹ کر سکتی ہے، میچ کا کوئی پریشر نہیں، جیت کے ...
پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت اپ سیٹ کر سکتی ہے، میچ کا کوئی پریشر نہیں، جیت کے چانس ففٹی ففٹی ہیں: ایشوین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹیم کے سپن باﺅلر روی چندرن ایشوین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچ کا کوئی پریشر نہیں ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان کئی میچز ہو چکے، اس لئے اب عادی ہو چکے ہیں، پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت اپ سیٹ کر سکتی ہے، میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایشوین نے کہا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا ہے تاہم پاک، بھارت ٹاکرے سے متعلق میں نہیں سمجھتا کہ کھلاڑیوں پر پریشر ہو گا کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کئی میچز کھیلے جا چکے ہیں اس لئے اب عادی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ ایشوین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں کوئی بھی فیورٹ نہیں اور ففٹی ففٹی چانس ہیں البتہ پاکستانی ٹیم کسی بھی وقت اپ سیٹ کر سکتی ہے اس لئے میچ جیتنے کیلئے مختلف حکمت عملی بنا لی ہے۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

کھیل -