نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دولہا کو قتل کردیا،خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گیا

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دولہا کو قتل کردیا،خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم ...
نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دولہا کو قتل کردیا،خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہنگو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہنگو میں فائرنگ کرکے دولہا کو قتل کردیا گیاجس سے خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہنگو میں شادی والے گھر میں تقریبات جاری تھی کہ نامعلوم افراد نے گھر کے باہر دولہا پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی شناخت جلیل کے نام سے ہوئی ہے ،جس کی آج بارات روانہ ہونی تھی ،المناک واقعہ پر خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /ہنگو