9 مئی کیس : عمر ایوب کی5مقدمات میں عبوری ضمانت منظور،20 اپریل تک گرفتاری سے روک دیا

9 مئی کیس : عمر ایوب کی5مقدمات میں عبوری ضمانت منظور،20 اپریل تک گرفتاری سے روک ...
9 مئی کیس : عمر ایوب کی5مقدمات میں عبوری ضمانت منظور،20 اپریل تک گرفتاری سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نے 9 مئی جلاؤگھیراؤ کے پانچ مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کو20 اپریل تک گرفتارکرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے5 مقدمات میں عمر ایوب نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔عدالت نے عمر ایوب کی 5مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مارچ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں  تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی تھی۔