زین قریشی پارلیمانی لیڈربنیں گےیانہیں؟سپیکرنےرائےمانگ لی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی نےزین قریشی کوسنی اتحادکونسل کاپارلیمانی لیڈربنانےکیلیے رائےمانگ لی۔
"ایک نیوز" کا ذرائع کےحوالے سے بتانا ہے کہ زین قریشی کی نامزدگی بطورپارلیمانی لیڈرکی جاسکتی ہےکہ نہیں سپیکرآفس نے اٹارنی جنرل سے قانونی رائے طلب کرلی۔زین قریشی کونامزدکرنےوالےحامدرضاخودآزادالیکشن لڑکرآئےہیں،زین قریشی کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر کیسے بنایا جا سکتا ہے؟ اٹارنی جنرل کی رائے کے بعد سپیکر ایاز صادق پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ کریں گے، سپیکر نے ابھی تک عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا بھی نوٹفکیشن جاری نہیں کیا۔