سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری

سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری
سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  کی زیرصدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اجلاس میں شریک ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف  جنرل عاصم منیر ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ملٹری آپریشنز شریک ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز، خالد مقبول صدیقی، انوارالحق کاکڑ، فیصل واوڈا بھی  اجلاس میں شریک ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، ،گورنر فیصل کریم کنڈی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی  شریک ہیں،اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان،وزیراعظم آزادکشمیراورڈی جی آئی بی فواداسد اللہ  بھی شریک ہیں۔