آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کھاریاں چھاﺅنی کا دورہ ، جوانوں کی جسمانی صحت پر اعتماد کا اظہار

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کھاریاں چھاﺅنی کا دورہ ، جوانوں کی جسمانی صحت پر ...
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کھاریاں چھاﺅنی کا دورہ ، جوانوں کی جسمانی صحت پر اعتماد کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آرمی کی چوتھی فزیکل ایبیلٹی کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چوتھی فزیکل ایبیلٹی کے موقع پر جوانوں کی جسمانی صحت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راحیل شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور جدید جنگ میں جسمانی صحت اور چستی نہایت اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی صحت کے نئے معیار مستقبل کیے میدان جنگ میں لازمی ہوں گے اور ہمیں امن کے دنوں میں بھی سخت ٹریننگ جاری رکھنا ہو گی ۔ آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے آپریشن میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مشکل ترین حالات میں دہشتگردوں سے علاقوں کو خالی کروایا گیا ہے ۔