اورک کے زیر اہتمام دوروزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (اورک) کے زیر اہتمام۔patent filing, introduction to intellectual property system of Pakistanکے موضوع پر دوروزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے آڈیٹوریم میں ہوا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر طاہر جمیل ، ریسورس پرسن انٹیلیکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن پاکستان شاکرہ خورشید اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ یہ بہت اہم تقریب ہے اور وہ اورک کو بہترین ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک اور معاشرے کے افراد کو تعلیمی اداروں کی ریسرچ سے خاطر خواہ فائدہ ہونا چاہیے۔
ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر طاہر جمیل نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شرکاء کو انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس اور پٹنٹ فلنگ بارے آگاہی ملے گی۔