حکومت شہباز شریف کو فرار نہیں ہونے دے گی،عمر کسانہ

  حکومت شہباز شریف کو فرار نہیں ہونے دے گی،عمر کسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء  عمر کسانہ نے کہاکہ شہبازشریف کا ای سی ایل میں نام ڈالے جانے سے مجرموں کی حوصلہ شکنی ہوگی، بلیک لسٹ سے شہبازشریف کا نام درج ہونا جرائم میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہے، شریف خاند ان کے پانچ افراد ملک سے اشتہاری ہیں، لندن اشتہاریوں کی آماج گاہ بن چکا ہے، انہوں نے کہاکہ اس بار حکومت شہبازشریف کو ملک سے فرار نہیں ہونے دی گی، شہبازشریف کے حیلے بہانے مقدمات میں رکاوٹیں ڈالنے کے مترادف ہیں، نوازشریف پہلے ہی جعلی بیماری کا بہانہ بناکر لندن میں چھپے بیٹھے ہیں۔

، پاکستانی قوم سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔میڈیا سیل