بھارتی اداکارہ کاسمیٹک سرجری کے بعد پیچیدگیوں کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو گئیں

بھارتی اداکارہ کاسمیٹک سرجری کے بعد پیچیدگیوں کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو ...
بھارتی اداکارہ کاسمیٹک سرجری کے بعد پیچیدگیوں کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو گئیں
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی ٹی وی انڈسٹری کی 21 سالہ اداکارہ چھیتھنا راج چربی کم کرانے کی سرجری کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ دن قبل بھارتی شہر بینگلورو کے مقامی ہسپتال میں اداکارہ نے وزن میں کمی کیلئے کاسمیٹک سرجری کرائی تھی۔رپورٹس میں کہا گیا کہ آپریشن کے بعد اداکارہ پیچیدگیوں کا شکار ہوگئیں تھی اور پھیپھڑوں میں انفکیشن ہوگیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کئی روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسیں۔

دوسری جانب اداکارہ چھیتھنا کے والدین بھی بیٹی کی جانب سے سرجری کرانے سے لاعلم تھے اور ان کے والدین نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت برتنے کا مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔

چھیتھنا مقامی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور کئی نامور ٹی وی شوز میں کام کیا تھا جبکہ ان کے انتقال نے مقامی انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے۔

مزید :

تفریح -