زمان پارک میں آپریشن کا امکان،24 گھنٹے کا حکومتی الٹی میٹم ختم ہو گیا، سکیورٹی الرٹ

زمان پارک میں آپریشن کا امکان،24 گھنٹے کا حکومتی الٹی میٹم ختم ہو گیا، ...
زمان پارک میں آپریشن کا امکان،24 گھنٹے کا حکومتی الٹی میٹم ختم ہو گیا، سکیورٹی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم ختم ہونے پر زمان پارک میں آپریشن متوقع ہے۔ عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف تعینات سکیورٹی الرٹ، پولیس کو چوکس کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دھرم پورہ پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، زمان پارک کے گرد پولیس کی ناکہ بندی جاری ہے جہاں آنے جانے والے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کینال روڈ، ٹھنڈی سڑک، مال روڈ اور انڈر پاس کو بند کر دیا ہے۔

آئی جی پنجاب سمیت پولیس کے اعلی افسران صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد کی حکمت عملی پر غور جاری ہے۔

نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے گذشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ لاہور کور کمانڈر ہاؤس سمیت فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالے دہشت گرد زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں، ان کو حکومت کے حوالے کیا جائے۔ 24 گھنٹے بعد الٹی میٹم ختم ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ پولیس کو گذشتہ روز شرپسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے حکومت نے فری ہینڈ دیدیا تھا، کہا گیا تھا کہ اب اسلحہ استعمال کیا گیا تو پولیس بھی گولیوں سے جواب دے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -