پی پی رہنما منظور وسان کے بھانجے بلاول کی مسخ شدہ لاش برآمد

پی پی رہنما منظور وسان کے بھانجے بلاول کی مسخ شدہ لاش برآمد
پی پی رہنما منظور وسان کے بھانجے بلاول کی مسخ شدہ لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان اور نواب وسان کے بھانجے کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش ملی ہے۔ بلاول وسان پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) تھے، ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بلاول وسان کی لاش بھرگنی کے قریب گاڑی سے ملی تھی۔ گاڑی جلی ہوئی تھی اور اس میں ایک جلی ہوئی لاش تھی جس کی شناخت ممکن نہیں تھی۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ یہ اے ایس آئی بلاول وسان کی ہے جو کہ منظور وسان کے بھانجے ہیں۔

ایس ایس پی سعود مگسی کے مطابق اے ایس آئی کے ساتھ 2 دوست بھی تھے، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور انکوائری کی جارہی ہے ۔ عینی شاہد ین نے بتایا کہ گاڑی کے پاس سے 2 افراد فرار ہوئے تھے۔