سپیکر اسد قیصر سے تلخ کلامی ، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کےقومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

سپیکر اسد قیصر سے تلخ کلامی ، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کےقومی اسمبلی میں ...
سپیکر اسد قیصر سے تلخ کلامی ، پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کےقومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے قومی اسمبلی میں داخلے پرپابندی عائد کر دی گئی ۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں  قادر مندوخیل کی سپیکر اسد قیصر سے  تلخ کلامی ہوئی تھی ، تلخ کلامی کے بعد سپیکر اسد قیصر نے  قادر مندوخیل کو ایوان سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ 

آج قادر مندوخیل کےقومی اسمبلی میں داخلےپرایک روز کے لئےپابندی عائد کر دی گئی ہے ، پابندی 19 نومبر کے اجلاس کے لئے ہو گی ۔