اسیرانِ محبت کو رہائی تنگ کرتی ہے۔۔۔۔

اسیرانِ محبت کو رہائی تنگ کرتی ہے۔۔۔۔
اسیرانِ محبت کو رہائی تنگ کرتی ہے۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وفا کے ساتھ جانم بے وفائی تنگ کرتی ہے

مجھے تھوڑی سی تیری کج ادائی تنگ کرتی ہے

جدا ہونے سے پہلے تم ذرا یہ سوچ لو جانم
تمہاری ایک پل کی بھی جدائی تنگ کر تی ہے

اداسی میں بدل جاتے ہیں منظر دل لگی کے سب
تمہاری یاد مجھ کو انتہائی تنگ کرتی ہے

کبھی یہ شہر سونا اور سونی شہر کی گلیاں 
کبھی مجھ کو مری سونی کلائی تنگ کرتی ہے

وہ اپنے حال میں ہی تو بہت خوشحال رہتے ہیں
اسیرانِ محبت کو رہائی تنگ کرتی ہے

میں فرحت ہوں مجھے رنج و الم کرتے نہیں ہیں تنگ
مجھے چین و سکوں کی پارسائی تنگ کرتی ہے

کلام ؛ڈاکٹر فرزانہ فرحت  (لندن)

مزید :

شاعری -