عالمی سطح پر خام تیل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے،سعودی عرب

عالمی سطح پر خام تیل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے،سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رباط (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیر تیل علی النعیمی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر خام تیل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے اور مستقبل میں رسد اور طلب میں توازن کو درست کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔گذشتہ روز مراکش کے دارالحکومت رباط میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی کے باوجود عالمی سطح پر تیل کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منڈی کی طاقتیں اورعوامل تیل کی قیمتوں کا تعین کرتی ہیں، طلب اور رسد کے مابین فرق اگر کم ہوتو اس صورت میں تیل کی قیمتیں مستحکم ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتیں تب مستحکم ہوسکتی ہیں جب مارکیٹ کی فورسز اس کی قیمت کا تعین کریں اس کے علاوہ اگر دیگرعوامل کار فرما ہوں تو مارکیٹ عدم استحکام کا شکار ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ رسد میں اضافہ اورامریکا کی جانب سے شیل گیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفت ہے۔

مزید :

کامرس -