جاپانی قونصل جنرل کی کراچی پولیس چیف سے ملاقات

      جاپانی قونصل جنرل کی کراچی پولیس چیف سے ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تعینات جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا نے جمعرات کو ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی میں مقیم جاپانی شہریوں کی سیکورٹی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملیر کینٹ میں مقیم جاپانی خاندان کی سیکورٹی کے سلسلے میں فوری اقدامات کرنے اور کارروائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پر کراچی پولیس خاص طور پر ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کے کام کی تعریف کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی میں جرائم میں منشیات کے عادی افراد کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی۔جاپانی قونصل جنرل کو بتایا گیا کہ مختلف این جی اوز منشیات کے عادی افراد کا علاج کرکے پولیس کی مدد کر رہی ہیں۔قونصل جنرل نے بھی اس سلسلہ میں منشیات کے عادی افراد کے علاج میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ توشی کازو ایسومورا نے بھی اس سلسلے میں حکومت جاپان کی جانب سے سی پی ایل سی کو ایک کروڑ روپے بھی گرانٹ دلانے کی پیشکش کی۔کراچی پولیس چیف نے ملاقات کے اختتام پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -