فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک پر بوجھ ہے اسے ختم کر دیں: سپریم کورٹ

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملک پر بوجھ ہے اسے ختم کر دیں: سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،آئی این پی)  سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو  پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے اسے ختم کردیں۔ جمعرات کو جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایف بی آر کی اپنے ملازم محمد انور گورایہ کی سروس کے حوالے سے اپیل کی سماعت کی۔جسٹس گلزاراحمد نے ایف بی آر پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ کھربوں روپیہ ہر سال چلا جاتا ہے، ایف بی آر ملک پر بوجھ ہے، اس کو ختم کردیں، دیکھیں کتنا پیسہ جمع ہوتا ہے۔جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ ایف بی آر کی 22 ہزار کی فوج کیا ریکوری کرے گی، 80 فیصد ٹیکس ان ڈائریکٹ جمع ہوتا ہے، صرف 20 فیصد ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے 22 ہزار بندے ایف بی آر میں رکھے گئے۔ عدالت عظمی نے  ایف بی آر کی  اپنے ملازم کیخلاف  اپیل مسترد کر دی، واضح رہے  ایف بی آر نے  سپریم کورٹ  میں  اپنے ملازم  محمد انور  گورایہ  کی سروس کے حوالے سے اپیل  دائر کر رکھی تھی۔
عدالت عظمیٰ

مزید :

صفحہ اول -