دھرنے کے نام سے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں

دھرنے کے نام سے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مذاکرت کوئی بری بات نہیں مگر سیلکٹیڈ وزیر اعظم جو ہر لمحے نئے یوٹرن لینے کے عادی ہیں ان پر اعتبار کون کرے اب حکومت اور وزیر اعظم کا جانا ٹھہر گیا ہے دھرنے کے نام سے ان کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں اس لئے وہ مذاکرت۔مذاکرت کی گیم کرنے لگے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو ٹائم فریم دیا تھا کہ وہ حکومت سے الگ ہو جائیں مگر حکومت نے اس دیڈ لائن کا وقت گذار دیا اب ان سے کوئی بات نہیں ہو گی وہ مینڈیٹ چوری کرکے آئے ہیں ان کو مزید عوام سے زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اب ان کو حکومت سے الگ ہونا ہی پڑے گا۔
حافظ حسین

مزید :

صفحہ اول -