وہ ڈاکٹر جس نے لیڈی ڈیانا اور اب کیٹ مڈلٹن کو شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کرایا
لاہور (ویب ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، دورہ لاہور کے دوران انہوں نے مختلف مقامات کے دورہ کئے، برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اور لیڈی ڈیانا کے دورے کی مماثلت بھی سامنے آئی ہے۔پاکستان کے دورے کے دوران سابق پرنس لیڈی ڈیانا اور برطانوی شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان میں بہت سی مماثلتیں سامنے آ رہی ہیں، چند روز قبل کیٹ مڈلٹن کے دورہ چترال کے دوران کیلاشی طرز ملبوسات پہننے پر شہزادی اور ان کی ساس کے درمیان بہت ساری مماثلت پائی گئی اور لوگ کہنے لگے کہ برطانوی شہزادی دوسری لیڈی ڈیانا ہے، تاہم ایک حیران مماثلت سامنے آئی ہے۔1996-97ءکے دوران اس وقت برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا نے زیر تعمیر شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کیا اور متعدد مریضوں، ڈاکٹروں سمیت دیگر لوگوں سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر اسلم بھی موجود تھے۔ دنیا نیوز کے مطابق دورہ لاہور کے دوران برطانوی شہزادہ پرنس ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن جب شوکت خانم کینسر ہسپتال پہنچی تو انہوں نے بچوں سمیت دیگر لوگوں سے بھی ملاقاتیں کی، اس دوران ان کی ملاقات ڈاکٹر اسلم سے ہوئی ، یہ وہی ڈاکٹر اسلم ہیں جو ان کی ساس سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔