2022 میں کھلے دودھ کی فروخت بند کر دی جائے گی:چیئر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی

 2022 میں کھلے دودھ کی فروخت بند کر دی جائے گی:چیئر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی
 2022 میں کھلے دودھ کی فروخت بند کر دی جائے گی:چیئر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئر مین عمر تنویر بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور ہدایات کے مطابق 2022 میں کھلے دودھ کی فروخت بند کر دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئر مین عمر تنویر بٹ نے اینگرو فوڈ پلانٹس کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پوری دنیا میں فوڈ اور ڈرگ اتھارٹیز ایک ساتھ ہوتی ہیں بالکل اسی طرز پر پنجاب میں عمل درآمد کے لیے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکپتن میں فوڈ اتھارٹی کے سٹاف پر فائرنگ کا جو واقعہ رونما ہوا ہے اس کے بعد سے دوبارہ کمانڈو سیکورٹی بحال کرنے جارہے ہیں،ہمیں  کبھی بھی یہ شکایت نہیں ملی کہ ہمارے ادارے کے عملے نے کسی کے ساتھ بدتمیزی کی ہو اور یا یہ کسی سے پیسے لیے ہوں۔عمر تنویر بٹ نے کہا کہ لاہور میں مینڈک فوڈ والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن نے بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہا ہے۔انہوں  نے واضح کیا کہ ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے ایک ہزار افراد کو بھرتی کیا جائے گا، کسی بھی شخص کا کاروبار ختم کرنا فوڈ اتھارٹی کا مقصد ہرگز نہیں ہے تاہم بار بار ایک ہی جرم کرنے والے کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔