پابندی کے باوجود پلاسٹک بیگز کی خریدو فروخت جاری، انتظامیہ خاموش
لاہور (دیبا مرزا سے)شہر بھر میں پلا سٹک بیگز کی خرید وفروخت اور استعما ل کا سلسلہ نہ تھم سکا ما سوائے چند بڑے شا پنگ مالز کے شہر کے مختلف مقا ما ت پر پلا سٹک بیگز کا استعما ل دھڑلے سے جا ری ہے چند ما ہ قبل صو با ئی حکو مت کی جا نب سے بھا ری جر ما نے بھی کئے گئے اور وزیر اعلی کی جانب سے سخت احکا ما ت کا اثر چند روز تو نظر آیا لیکن اس کے بعد دکا نداروں اور ریڑ ھی با نو ں نے اس کا استعما ل شروع کر دیا۔ واضح رہے کہ صو با ئی دا رالحکومت اس وقت فضا ئی آلو دگی میں سب سے آگے ہے جس کی ایک وجہ شا پنگ بیگز کا استعما ل بھی ہے اس حوالے سے دکا نداروں کا کہنا تھا کہ بیگز کا استعمال مجبو ری ہے ایک تو یہ کم قیمت ہے اور دوسری طرف اگر ہم گا ہک کو اپنے بیگ کا کہتے ہیں تو وہ خریدا ری چھوڑ کے چلا جا تا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم چھوٹے چھوٹے دکا ندا ر ہیں اپنی روزی روٹی کما نے نکلتے ہیں ہم گا ہک سے بحث نہیں کر سکتے۔ انہو ں نے کہا کہ اگر حکو مت اس پر عمل در آمد کروا نا چا ہتی ہے تو پہلے اس کا متبا دل ہمیں میسر کر ے ہم خود سے تو نہیں خرید سکتے ۔