”پاکستان کے دیرینہ دوست سعودی عرب سے کیا ملنے ۔۔۔؟“مجیب الرحمان شامی نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہانہ رہے گی

”پاکستان کے دیرینہ دوست سعودی عرب سے کیا ملنے ۔۔۔؟“مجیب الرحمان شامی نے ...
”پاکستان کے دیرینہ دوست سعودی عرب سے کیا ملنے ۔۔۔؟“مجیب الرحمان شامی نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہانہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کہنہ مشق صحافی ، معروف دانشور اور سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو کافی ریلیف ملنے کی امیدہے ، وزیر اعظم کے دورے سے بہت اچھی توقعات ہیں، پاکستان میں موجود افغانیوں اور بنگالیوں کو یہاں رہنے کا حق دینا چاہئے ، اس حوالے سے عمران خان نے درست بات کی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای پاکستان کے پرانے دوست ہیں جن کے ساتھ نواز شریف دور میں کچھ تلخی آگئی تھی لیکن اب یہ تعلقات نئے سرے سے بحال ہورہے ہیں۔ سعودی عرب سے پاکستان کو کافی ریلیف ملنے کی امیدہے ۔وزیر اعظم عمران خان کے اس دورے سے بہت اچھی توقعات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ساری دنیا ایک طرف اور سعودی عرب ایک طرف ، عمران خان کا سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کر نے کا فیصلہ ،ایک اچھا فیصلہ ہے ۔عمران خان کے بنگالیوں کو شہریت دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی یہ بات بالکل درست ہے اور اس پر اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ بنگالیوں اور رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں فرق ہے ۔رجسٹرڈ افغان شہریوں کو واپس جانا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں موجو د افغانیوں اور بنگالیوں کو یہاں رہنے کا حق دینا چاہئے ۔ ہم ان کو سمندر میں نہیں پھینک سکتے ، ہم کو انسانوں کی طرح سوچنا چاہئے ، نسل پرستوں کی طرح نہیں سوچنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس حوالے سے بالکل ٹھیک بات کی ہے ۔

مزید :

قومی -