مالی سال 2018 کے دوران کراچی سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا

مالی سال 2018 کے دوران کراچی سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا
مالی سال 2018 کے دوران کراچی سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مالی سال 2018 کے دوران کراچی سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مالی سال 2018 کے دوران سندھ سے 44 اعشاریہ 91فیصد ٹیکس جمع ہوا،پنجاب سے 34 اعشاریہ99 ،اسلام آباد سے 14 اعشاریہ 77 فیصد ٹیکس جمع کیا گیا،اس کے علاوہ کے پی 3 اعشاریہ 54،بلوچستان 1 اعشاریہ 67 اور گلگت بلتستان سے اعشاریہ 12 فیصد ٹیکس جمع ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق28 لاکھ 52ہزار349 میں سے 64 ہزار14 فائلزز نان ریزیڈنٹس ہیں ،مالی سال 2018 کے دوران کراچی سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا،کراچی سے 209 ارب 10 کروڑ71 لاکھ 38 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا،اسلام آباد سے 204 ارب14 کروڑ86 لاکھ 73 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا۔
فیصل آباد سے 16 ارب26 کروڑ41 لاکھ 48 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا،گوجرانوالہ سے 7 ارب 92 کروڑ62 لاکھ 64 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا۔