خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج دوپہر 11بجے طلب

خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج دوپہر 11بجے طلب
خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج دوپہر 11بجے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج دوپہر 11بجے طلب کرلیا گیا،کابینہ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرینگے، اجلاس کیلئے 40سے زائد نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری  کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیلاب سے تباہ سڑکوں، پلوں کی دوبارہ تعمیرات کا منصوبہ ایجنڈے میں شامل  ہے، اس کے علاوہ جامعات کے وی سیز کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کی تشکیل کا معاملہ بھی شامل ہے،زکوۃٰ و عشر کونسل قائم کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ  ہے،کابینہ اجلاس میں دیگر اہم امور کی منظوری بھی دی جائیگی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں،محکمہ پی اینڈ ڈی نے منصوبوں کی تفصیلات طلب کیں،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کس محکمے کے کتنے منصوبے جاری ہیں تفصیلات دی جائیں منصوبے کا سربراہ کون ہے اور کس طرح تعینات ہوا؟ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی، محکمہ داخلہ اور سیکرٹریز سے جواب طلب کر لیا گیا۔