اداکارہ سونیا مشال ماں بن گئیں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سونیا مشال کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔
اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا اکاونٹ پراپنی بیٹی کی پیدائش کی خبردی۔اس پوسٹ کے مطابق اداکارہ کے گھر 12 ستمبر 2024 کو بیٹی ہوئی تھی۔
اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری پیاری بیٹی ہماری زندگی میں جادو بھرنے آگئی۔
سونیا نے اپنی بیٹی کا نام بھی شیئرکیا، اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں واقعی جنت کے ایک ٹکڑے ’زیوا صوفی‘ سے نوازا ہے، الحمد للّٰہ۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ، مما اور پاپا آ پ کی محبت میں گرفتار ہیں، کیونکہ آپ بالکل پرفیکٹ ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ سونیا مشال کا نکاح فروری 2022ء میں انتہائی سادگی سے ہوا تھا۔