خیبرپختونخوا کے پراسیکیوشن آفیسرز کا کنونشن،سرکاری وکلاء کا غیرمعینہ تک صوبے بھر میں عدالتوں میں ہڑتال کااعلان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے پراسیکیوشن آفیسرز کے کنونشن میں سرکاری وکلاء نے غیرمعینہ تک صوبے بھر میں عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کر دیا۔
"سماء ٹی وی "کے مطابق صدر پراسیکیوشن ایسوسی ایشن نے کہاکہ وکلاء قلم چھوڑ ہڑتال پر ہوں گے،کوئی ملزم عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا، ضمانتیں نہیں ہونگی، کوئی کیس آگے نہیں جائے گا، مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔