ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابراعظم پانچویں اور محمد رضوان چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے جوش انگلس کی رینکنگ میں 13 درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 10 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 7 درجے ترقی سے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راو¿نڈر بن گئے۔
آسٹریلیا کے مارکس سٹوئنس ٹی ٹوئنٹی آل راو¿نڈرز میں دوسرے نمبرپرچلے گئے۔