ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ساتھ کھڑا ہوا دوست شدید زخمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیاقت آباد کے علاقے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز گھر کے باہر کھڑے احمد نامی نوجوان کو آنکھ میں فائر لگا فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا سی سی ٹی وی کیمروں اور زخمی کے بیان پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان احمد کے گھر کے باہر عمیر نامی ٹک ٹاکر ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جس سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عمیر زخمی نوجوان احمد کا قریبی دوست نکلا جسے پولیس نے گرفتار کر کے رائفل بھی برآمد کر لی۔