آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی نائب وزیراعظم نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون کےامورپربات چیت کی گئی،آرمی چیف نے روس کےساتھ روایتی ،دفاعی تعاون کوفروغ دینے کےعزم کااعادہ کیا۔
دونوں جانب سے سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کومزیدمستحکم کرنے کااعادہ بھی کیا گیا،روسی نائب وزیراعظم نے انسداددہشتگردی کےلیے مسلح افواج کی کوششوں کوسراہا۔
روسی نائب وزیراعظم نے خطے میں فروغ امن کےلیے مسلح افواج کےکردارکی تعریف بھی کی۔