امریکی میڈیا کے ایران پر حملے کے دعوے پر اسرائیلی فوج کے ترجمان کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

امریکی میڈیا کے ایران پر حملے کے دعوے پر اسرائیلی فوج کے ترجمان کا حیران کن ...
امریکی میڈیا کے ایران پر حملے کے دعوے پر اسرائیلی فوج کے ترجمان کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ویب ڈیسک) خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے امریکی میڈیا رپورٹ میں ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران میں ایک مقام پر میزائل داغے ہیں تاہم اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی میڈیا رپورٹس پر 'فی الحال' کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے جبکہ رائٹرز نے کہا ہے کہ وہ آزادانہ طور پر ابھی ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکا۔

وائس آف امریکہ کے مطابق  امریکی اہلکار نے اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کے بارے میں" اے بی سی نیوز" کو بتایا۔امریکی میڈیا رپورٹس میں ایران کے نشانہ بنائے گئے کسی مقام کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔ البتہ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی 'فارس نیوز' نے ایرانی شہر اصفہان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

ادھر ایرانی سائبر سپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان کا مؤقف بھی آگیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اصفہان کی فضاء میں 3 ڈرون تباہ کردیئے گئے۔یادرہے کہ اسرائیل کے ایران پر میزائل حملے کی اطلاعات ایسے موقع پر سامنے آ رہی ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان یکم اپریل کے بعد سے شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔