تازہ حملے میں اسرائیل دراصل ایران کو کیا پیغام دینا چاہتا تھا ؟ اسرائیلی عہدیدار نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں واضح کردیا

تازہ حملے میں اسرائیل دراصل ایران کو کیا پیغام دینا چاہتا تھا ؟ اسرائیلی ...
تازہ حملے میں اسرائیل دراصل ایران کو کیا پیغام دینا چاہتا تھا ؟ اسرائیلی عہدیدار نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) اسرائیل نے مبینہ طورپر ایران پر حملہ کیا جس کے بعد اب اسرائیلی عہدیدار نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں اس مبینہ اقدام کی ممکنہ وجہ واضح کردی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک اسرائیلی عہدے دار کے حوالے سے کہا کہ اسرائیلی فوج  نے ہی 13 اپریل کو ایران کے جوابی حملے کے ردعمل میں 19 اپریل کو ایران کے اندر حملے کیے۔انڈیپنڈنٹ اردو نے  بتایا کہ  نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیلی عہدے دار نے امریکی اخبار کو کہا کہ اس کا مقصد ایران کو یہ پیغام دینا ہے کہ اسرائیل ان کے ملک کے اندر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اخبار نے حملے کے بارے میں بریفنگ سے واقف ایک شخص کا بھی حوالہ دیا جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، کیوں کہ انہیں اس بارے میں بات کرنے کا اختیار نہیں، کہا کہ حملے کی ’منصوبہ بندی احتیاط کے ساتھ‘ کی گئی۔