وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان سے سمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا عزم 

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان سے سمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا عزم 
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان سے سمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا عزم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں۔

سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سمگلنگ کے خاتمے کیلئے مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کو سمگلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اجلاس میں اےڈی خواجہ کی سربراہی میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر قائم شدہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیر اعظم نے سمگلنگ کرنے والے عناصر اور ان کے سہولت کار افسروں کی نشاندہی پر کمیٹی کی رپورٹ کی بھی تعریف کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -