ارشد محمود ملک کی وزیراعظم آفس میں بطور تقریر نویس تقرری 

ارشد محمود ملک کی وزیراعظم آفس میں بطور تقریر نویس تقرری 
ارشد محمود ملک کی وزیراعظم آفس میں بطور تقریر نویس تقرری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  حکومت پاکستان نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے گریڈ 18 کے افسر ارشد محمود ملک کو تبدیل کر کے ان کی خدمات وزیراعظم آفس، اسلام آباد کے سپرد کر دی ہیں، جہاں وہ تقریر نویس  (BS-18) کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

کابینہ سیکرٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 18 اپریل 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ارشد محمود ملک کی یہ تقرری تین سال کے لیے یا مستقل افسر کی دستیابی تک (جو بھی پہلے ہو) ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے، جو کہ قواعد و ضوابط کے مطابق کی گئی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں متعلقہ وزارتوں اور افسران کو مطلع کیا گیا ہے کہ تقرری سے متعلق رپورٹ فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فراہم کی جائے۔