ایف ایم۔ 94 انگریزی چینل کا آغاز 25 اگست کو ہوگا

ایف ایم۔ 94 انگریزی چینل کا آغاز 25 اگست کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی) ریڈیو پاکستان لاہور سے ایف ایم۔ 94 کے نام سے انگریزی چینل کا آغاز 25 اگست کو ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرالزمان کائرہ ہوں گے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن مرتضٰی سولنگی ، سینیٹر اعتزاز احسن، منیزہ ہاشمی ،فریال گوہر ، سلیمہ ہاشمی ، صحافی گل بخاری ، سہیل ورائچ، انجم رشید، امتیازعالم، تنویر شہزاد ، ذکا ءاشرف، ڈائریکٹر جنرل رینجرز راول ورائچ، رضا رومی ، اور گلوکارواداکاراور صداکارشریک ہوںگے۔ ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹیشن ڈائریکڑ ساجد درانی نے خصوصی ملاقات میں بتایا کہ ایف ایم 94ریڈیو کی افتتاحی تقریب یاد گار ہوگی ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ایف ایم 94کے سربراہ بھی خصوصی طور پر لاہور آئے ہوئے ہیں ۔

مزید :

کلچر -