حکومت انٹرنیشنل واٹر کونسل کی رپورٹ کو سنجیدگی سے لے،میاں کامران

حکومت انٹرنیشنل واٹر کونسل کی رپورٹ کو سنجیدگی سے لے،میاں کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما میاں کامران سیف نے 2018میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے اعلان کو طفل تسلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت انٹرنیشنل واٹر کونسل کی اس رپورٹ کو سنجیدگی سے لے کہ 2018میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ بجلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ بجلی کی طلب میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ مہنگی بجلی منصوبوں کی بجائے قابل عمل سستے آبی منصوبے شروع کیے جائیں جن میں کالا باغ ڈیم سرفہرست منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے اڑھائی روپے والی3600میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل ہوگی اور زراعت کے لیے بھی سارا سال دریاؤں میں پانی دستیاب رہے گا۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران بڑے آبی ذخائر بروقت تعمیر نہ کرنے سے گھمبیر ہوا۔اس لیے حکومت فی الفور بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کا آغاز کرے ۔