وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی 10رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ،صوبے کے اہم فیصلے کون کون کرے گا ؟آپ بھی جانئے

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی 10رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ،صوبے کے اہم ...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی 10رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ،صوبے کے اہم فیصلے کون کون کرے گا ؟آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر ہاوس سندھ میں قائم مقام گورنر آغاز سراج درانی نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی 10رکنی نئی کابینہ سے حلف لے لیا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق حلف لینے والوں میں سعید غنی، شہلا رضا، اسماعیل راہو، سردار شاہ، محبوب الزماں، شبیر بجارانی، ہری رام کشوری لال اور عذرا فضل پیچوہو شامل ہیں جو نئی کابینہ میں وزیربن گے جبکہ بیرسٹر مرتضی وہاب اور محمد بخش مہر کو وزیر اعلیٰ سندھ کا مشیر بنایا گیا ہے، نئی کابینہ میں ناصر شاہ، سہیل انور سیال اور جام خان شورو جیسے بڑے بڑے ناموں کو آوٹ کردیا گیا ہے۔


سندھ کی نئی کابینہ میں سعیدغنی کو بلدیات و دیہی ترقی،سیدہ شہلارضا وزیر ترقی نسواں، سردارشاہ کو تعلیم وثقافت ، اسماعیل راہو کو زراعت ، شبیر بجارانی کو معدنیات، مخدوم محبوب زمان کو ریونیو، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو وزیر صحت ، ہری رام کو جیل خانہ جات اور اقلیتی امور کا وزیر کا قلمدان دیا گیا۔محمد بخش مہر کو صنعت وتجارت اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو قانون اور اینٹی کرپشن کا مشیر بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سیدمراد علی شاہ نے مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا جبکہحلف برداری کی تقریب میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ، بختاور بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے بھی شرکت کی تھی ۔