ملتان آرٹس کونسل کے قریب، 2ڈاکو ”روزنامہ پاکستان“ کے کارکنوں کو لوٹ کر فرار 

  ملتان آرٹس کونسل کے قریب، 2ڈاکو ”روزنامہ پاکستان“ کے کارکنوں کو لوٹ کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) ملتان میں ڈاکو راج برقرار ہے‘ شہری لٹنے پر مجبور ہوگئے‘ پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے لگی ہے‘ کارروائیاں صرف کاغذات کی حد تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔ گزشتہ روز روزنامہ ”پاکستان“ کے کارکن محمد وقاص اور سرفراز خان دفتر سے کام ختم کر(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)


کے گھر کی طرف جارہے تھے کہ تھانہ چہلیک کے گنجان آباد علاقہ آرٹس کونسل کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 2 موبائل فون اور نقدی 5300 لوٹ کر فرار ہوگئے۔ 15 پر اطلاع دینے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی‘ تلاش شروع کردی ہیے۔ یاد رہے کہ آرٹس کونسل کے قریب موجود اوڈھ کالونی کے جرائم پیشہ عناصر وارداتیں کرکے علاقے میں ہی گم ہوجاتے ہیں فلائی اوور سے نیچے اترنے والی گاڑیوں کو اوڈھ کالونی میں چھپے افراد ٹارگٹ کرنے میں ماہر اور موٹر سائیکل سوار افراد ان کا آسان ہدف ہیں‘ واردات کے دوران 125 موٹر سائیکل استعمال کیا جاتا ہے متعلقہ پولیس سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ صحافی تنظیموں نے واردات کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔