موجودہ حکومت کی آمد کے بعد بھی 98 ارب51 کروڑ  روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

موجودہ حکومت کی آمد کے بعد بھی 98 ارب51 کروڑ  روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا ...
موجودہ حکومت کی آمد کے بعد بھی 98 ارب51 کروڑ  روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں 8 فروری کے الیکشن کے بعد نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب51 کروڑ  روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سےزیادہ گندم درآمدکی گئی، ایک لاکھ13ہزار ٹن سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک  ہونےکے باوجود گندم  درآمد کی گئی اور  وزیراعظم شہباز شریف کو بھی گندم کی درآمد کے حوالے سے لاعلم رکھا گیا جس پر  وزیراعظم نے لاعلم  رکھنے  پر سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کو عہدے سے ہٹایا۔  گندم کی درآمد نگران حکومت کے فیصلےکے تحت موجودہ حکومت میں بھی جاری رکھی گئی۔ وزارت خزانہ نے ٹی سی پی کے ذریعےگندم درآمد کرنےکی سمری مسترد کی  اور  نجی شعبےکے ذریعے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنےکی اجازت دی کی جو بندرگاہ  پر 93 روپے 82 پیسے فی کلو میں پڑی۔ وزارت بحری امورکو درآمدی گندم کی بندرگاہوں پرپہنچ کو ترجیح دینےکی ہدایت کی گئی تھی اور اجازت  نامے میں ضرورت  پڑنے پر سمری پر نظرثانی کا بھی آپشن رکھا گیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -