سندھ کےوزیرمحنت سعید غنی نے  وزارت سے استعفیٰ دیدیا

سندھ کےوزیرمحنت سعید غنی نے  وزارت سے استعفیٰ دیدیا
 سندھ کےوزیرمحنت سعید غنی نے  وزارت سے استعفیٰ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ کےوزیر برائے محنت سعید غنی نے  وزارت سے استعفیٰ دیدیا۔ سعید غنی کی جانب سے استعفیٰ بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کیلئے دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے  استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میں نے الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے صوبائی کابینہ سے استعفیٰ وزیر اعلی کو سندھ بھجوایا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔

بحیثیت صدر پی پی پی کراچی میری یہ خواہش ہے کہ میں کارکنوں کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لوں۔ استعفے کے منظوری کا فیصلہ پارٹی قیادت اور وزیر اعلی نے کرنا ہے۔