شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا
جیوز نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے ، ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتخابات میں تاخیر سے متعلق شاہ محمود قریشی ںے کہا تھا کہ پی ڈی ایم نے تاریخ کی بڑی غلطی کی، پی ڈی ایم نے ملک کو آئینی بحران سے دو چار کر دیا، سینیٹ انتخابات اور صدر مملکت کا انتخاب بھی انتخابات میں تاخیر سے متاثر ہوں گے، پہلے بھی انتخابات میں تاخیر کرنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کیے گئے، نگران حکومت آئین سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوے دن میں انتخابات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے مشاورت کے لیے معاملہ کور کمیٹی میں لے کر جائیں گے، نوے دنوں میں انتخابات کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت میں کوئی حرج نہیں۔