این اے گیارہ پر مسترد شدہ سیاست دان قابض ہیں:خواجہ محمد خان ہوتی

این اے گیارہ پر مسترد شدہ سیاست دان قابض ہیں:خواجہ محمد خان ہوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان )سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا ہے کہ این اے گیارہ پر مسترد شدہ سیاست دان قابض ہیں۔ ان سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے این اے گیارہ پر الیکشن لڑونگا۔ سب بھاگ جائینگے۔ اب عوام کو مزید دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔ پنجاب میں ریڈ بلو ٹرین چل رہی ہے۔ ہمارے جونوں کیلئے روزگار نہیں۔ اگر دولت کمانا تھا تو وزارت کو نہیں چھوڑتا۔ لوگوں نے سیاست میں جائیدادیں بنائی۔ ہم نے جائیداد کھو دیے۔ ہم نے اپنی وزارتوں میں عوام کو روزگار دیا تھا۔ اسلئے بابا روزگار کا لقب پایا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاتوڑک بابا ،حجرہ فداء کاٹلنگ میں جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔جلسے سے فداء کاٹلنگ اورجوہربادشاہ نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم سیاست غریب عوام کیلئے کررہے ہیں۔جہاں غریب کی نہیں سُنی جاتی وہاں سے چلا جاتا ہوں مجھ پر پارٹی تبدیل کرنے کا الزام اس لیے لگ رہا ہے کہ میں جھوٹ بولنے کا عادی نہیں ہوں۔ اب الیکشن قریب آرہے ہیں کوئی گیس کے پائپ لائنوں پر سیاست کرے گا ۔تو کوئی قرآن کے نام پر ووٹ مانگے گا ۔کوئی تبدیلی کے نام پر تو کوئی پحتونوں کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کا کوشش کریگا۔لیکن ان تمام جھوٹوں کو میں بھگا دونگا۔ کوئی بھی عوام کے سامنے جھوٹ نہیں بولے گا۔