سابق صدر کو رشوت اور کرپشن کے الزام میں 17سال قید

سابق صدر کو رشوت اور کرپشن کے الزام میں 17سال قید
سابق صدر کو رشوت اور کرپشن کے الزام میں 17سال قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رشوت ستانی اور کرپشن کے الزام میں 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق سابق صدر لی میونگ باک کو 2008 سے 2013 کے دوران رشوت خوری اور کرپشن کے الزام کی وجہ سے 2018 میں 15 سال کی قید اور ایک کروڑ 11 لاکھ ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے فیصلے کیخلاف اپیل کی تھی اور انہیں ضمانت مل گئی تھی۔جنوبی کوریا کے سابق صدر پر کروڑوں ڈالرز فنڈز کے ناجائز استعمال کا جرم ثابت ہوا۔
اس کے علاوہ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹیکنالوجی کمپنی ’سام سنگ‘کے چیئرمین لی کن ہی کو صدارتی معافی دینے کیلئے رشوت بھی لی جو ٹیکس چوری کے الزام میں جیل میں ہیں۔بدھ کو سیول کی سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں سماعت کے دوران جج نے حکم دیا کہ اپنے اس غلط عمل پر ملزم کی طرف سے کسی بھی قسم کی ندامت یا احساسِ ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا گیا لہٰذا اسے مزید سخت سزا دی جاتی ہے۔عدالت نے کہا کہ ملزم نے اپنی کرتوتوں کا الزام اپنے ساتھ کام کرنے والے سرکاری ملازمین اور سام سنگ کے ملازمین پر ڈالتے رہے۔