”مریم نواز کے میڈ یا سیل میں بڑ ے بڑے اینکر بیٹھے ہوتے تھے “سینئر صحافی عار ف نظامی کا دعویٰ

”مریم نواز کے میڈ یا سیل میں بڑ ے بڑے اینکر بیٹھے ہوتے تھے “سینئر صحافی عار ف ...
”مریم نواز کے میڈ یا سیل میں بڑ ے بڑے اینکر بیٹھے ہوتے تھے “سینئر صحافی عار ف نظامی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کے میڈ یا سیل میں بڑے بڑے اینکر پرسن جا کر بیٹھتے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں تھا وہ پارٹی ممبر تھیں اسلئے وہ میڈیا سیل کھول سکتی ہیں اور وہ بڑے بڑے پردہ نشین جو آج اینکر بنے ہوئے ہیں وہ بھی وہاں جاکر بیٹھے ہوتے تھے۔نجی نیوز چینل پر پروگرام میں عارف نظامی نے مزید کہا کہ جب میں تحریک انصاف پر تنقید کرتا تھا تو یہ بیس بیس لوگوں کا گروہ مجھے گالم گلوچ کرتا تھا کہ آپ لفافہ خور ہیں، آپ فلاں ہیں۔ انہوں نے ہر بندے کو کرپٹ کرنے کی فیکٹری لگائی ہوئی ہے۔ اگر ہمیں ریگولیٹ کیا گیا تو انہیں بھی فیک نیوز سے اجتناب کرنا پڑے گا۔یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر مریم نواز پارٹی ممبر کی حیثیت سے میڈیا سیل چلارہی تھیں تو وہ وزیراعظم ہاوس میں بیٹھ کر حکومتی وسائل سے کیوں چلارہی تھیں اور میڈیا پر کیوں حکومت کے خلاف اور ن لیگ حکومت کے حق میں اربوں روپے کے اشتہارات دئیے جارہے تھے؟

مزید :

قومی -