مارگلہ کی پہاڑیوں پر تیندوے  کی پر اسرار موت

  مارگلہ کی پہاڑیوں پر تیندوے  کی پر اسرار موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر تیندوہ پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ تیندوے کو خان پور کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں پر مردہ دیکھا گیا، محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کی موت کی تحقیقات شروع کردیں۔وائلد لائف حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوگا کہ تیندوے کی موت کیسے ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تیندوا دیکھا گیا تھا۔
پر اسرار موت

مزید :

صفحہ آخر -