سادہ پے کا آئی ڈی ای ایم آئی اے کیساتھ معاہدہ

  سادہ پے کا آئی ڈی ای ایم آئی اے کیساتھ معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ۔ر) آئی ڈی ای ایم آئی اے کے گلوبل فن ٹیک ایکسیلیٹر کارڈ پروگرام کے تحت پاکستان میں قائم شدہ فن ٹیک فرم اب ملک میں اپنے عملی امور کو فن مہارت کی حامل ٹیکنالوجی کے ذریعے  موثر طریقے سے وسعت دیتے ہوئے، اعلیٰ ترین پیمنٹ سروسز کی پیشکش کرسکتی ہے۔ جیسا کہ دنیا ڈیجٹیل ذرائع کی طرف منتقل ہورہی ہے،تو ایسی صورت میں پیمنٹ کارڈز، بینک اور صارفین کے درمیان مادی طور پر رابطے کا آخری ذریعہ ہیں۔ مالی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے سادہ پے کا نقطہ نظریہ ہے کہ مادی طورپرموجود بینک کی برانچز اور اس کے عملے کے اضافی و زائد اخراجات سے اجتناب کرتے ہوئے صارفین کومفت بنیادی سہولیات کی پیشکش کی جائیاور اس کی بجائے، وہ موبائل فون کے آسان اور سہل انداز میں ترجیحی بنیاد پر استعمال کے ذرہعے پاکستان کے مالیاتی نظام کے منظرنامے میں درپیش پیچیدہ اور گھمبیر مسائل کے حل پرتوجہ دیں گے۔ سادہ پے کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2020 کے آخر میں پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ ابتدائی مرحلے میں سادہ پے استعمال کنندگان کواپنی ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز جیسے مقامی طور پر رقوم بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت دینے کے ساتھ ساتھ اپنے کسٹمرز کو ماسٹر کارڈ ڈیبٹ کارڈ جاری کرے گا اور وقت کے ساتھ ادارہ، صارفین کی آراء کی بنیاد پراس میں مزید خاصہ جات اور پراڈکٹس کے اضافے کا ارادہ رکھتا ہے۔درحقیقت سادہ پے کی آغاز سے قبل طلب نے تمام توقعات سے تجاوز کیا ہے اور ان کے پاس تقریباَ 200،000 افراد ان کی ویٹنگ لسٹ پرہیں۔ سادہ پے نے موثر اندازمیں خود کو وسعت دینے اور بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے آئی ڈی ای ایم آئی اے کے گلوبل فن ٹیک ایکسیلیٹر کارڈ پروگرام کا انتخاب کیا ہے۔اس موقع پر سادہ پے کے سی ای اْو اور بانی برینڈن ٹائیمنسکائی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " مقامی مارکیٹ کے حوالے سے آئی ڈی ای ایم آئی اے کی معلومات اور ہماری ضروریات کو فوری طور پر پورا کرنے کے حوالے سے اس ادارے کی صلاحیت سے ہمیں وسیع پیمانے پر عوام کو مالی خدمات، جو کہ سادہ اور جامع ہیں، کی فراہمی کے اپنے مشن پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملا ہے۔ترجمان کے مطابق، ادائیگیوں (پیمنٹ) کے حوالے سے عالمی طور پر سرفہرست ادارہ آئی ڈی ای ایم آئی اے، اس وقت دنیا بھر میں مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ گلوبل فن ٹیک ایکسیلیٹر کارڈ پروگرام، ایک تیز رفتار پروگرام ہے، جو اس صنعت میں سادہ پے جیسے نئے آنے والے اداروں کو اور بھی زیادہ صارفین تک رسائی کے لیے آئی ڈی ای ایم آئی اے کے پرسنلائیزیشن سینٹرز اور مالی خدمات کے بے مثال نیٹ ورک کو استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے۔ آئی ڈی ای ایم آئی اے، کراچی میں موجود اپنے جامع اور فن مہارت کی خدمات کے حامل کارڈ پرسنلائیزیشن سینٹر کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پاکستان کے مالیاتی اداروں کو ایک بااعتماد شراکت دار کے طور پراپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -