بالاج ٹرکاں والا کے قتل کا مقدمہ درج، قاتل کی شناخت بھی ہوگئی

بالاج ٹرکاں والا کے قتل کا مقدمہ درج، قاتل کی شناخت بھی ہوگئی
بالاج ٹرکاں والا کے قتل کا مقدمہ درج، قاتل کی شناخت بھی ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ رات چوہنگ کے علاقے میں قتل ہونیوالے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹرکاں والا کے قتل کا نامزد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی شناخت بھی کرلی ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے  امیر  بالاج  ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی  امیرمصعب کی مدعیت میں خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا  ہے، مقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔دوسری طرف پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ  حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی ہے جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور  امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔