آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے نیا ریکارڈ بنا کر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے نیا ریکارڈ بنا کر قوم کا سرفخر سے بلند ...
آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے نیا ریکارڈ بنا کر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم 21میچوں میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کر کے دنیائے کرکٹ کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں ۔
تفصیل کے مطابق پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جہاں بابر اعظم نے ایک نیا ریکارڈ بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔بابر اعظم نے محض 21میچوں میں تیز ترین ہز ار رنز بنا کر دنیائے کرکٹ کے پانچ بلے بازوں کی فہرست میں اپنا نام شامل کر لیا ہے ۔اس سے قبل ویون رچرڈ ،پیٹرسن ،جونا تھن ٹروٹ اور ڈی کوک نے تیز ترین ہزار رنز بنائے ہوئے ہیں ۔بابر اعظم نے 52.63کی اوسط سے ہزار رنز مکمل کیے ۔انہوں نے ہزار رنز مکمل کر نے کے بعد اپنا بلا ہوا میں لہرا کر خوشی کا اظہار کیا ۔

مزید :

کھیل -