سمن آباد پولیس کا چھاپہ، شیشہ، حقہ سموکنگ میں مگن 4 منچلے دھر لئے
لاہور(کرائم رپورٹر) سمن آباد پولیس نے آن لائن کال سنٹر میں شیشہ، حقہ سموکنگ میں مگن 04 منچلے گرفتار کر لیے ۔سمن آباد پولیس نے آن لائن کال سنٹر میں شیشہ حقہ پر سموکنگ کرنےوالے ملزمان ارباز۔احمد کمال۔رو¿ف اور حمزہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 03 عدد حقہ شیشہ۔15 عدد فلیور شیشہ و دیگر سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔