شکیب الحسن کے فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان اان لائن)سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بڑی مشکل میں پھنس گئے، بینک فراڈ کیس میں کرکٹر کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلیشن شپ آفیسر شہیب الرحمان نے بینک کی طرف سے شکیب الحسن کے خلاف کیس دائر کیا، جس میں الزام عائد کیا کہ سابق کرکٹر اور ان کے 3 ساتھیوں نے تقریباً 41.4 ملین ٹکہ 2 الگ الگ چیکس کے ذریعے منتقل کرنے تھے تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ کیس میں شکیب الحسن کے نام کمپنی الحسن ایگرو فارم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر غازی شاہگیر حسین، اور ڈائریکٹرز عماد الحق اور ملائکار بیگم کو نامزد کیا گیا ہے۔کیس کے بیان کے مطابق چیک قرضوں کے کچھ حصوں کی ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے تھے مگر فنڈز ناکافی ہونے کی وجہ سے روک لیے گئے۔
ڈھاکہ کی ایک عدالت نے اتوار کو شکیب الحسن کے خلاف بینک سے متعلق فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جس میں مزید 3 دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آل راؤنڈر کے خلاف یہ حکم نامہ ڈھاکہ کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الرحمان نے اتوار کو جاری کیا۔
شکیب کو 15 دسمبر کے روز چیک فراڈ کیس میں نامزد کیا گیا تھا، بعد ازاں 18 دسمبر کو عدالت نے انہیں ابتدائی سماعت کے بعد 19 جنوری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔